لودھراں: 14 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

June 13, 2021

لودھراں کے علاقے راجا پور میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

لڑکی کے والد نے الزام لگایا کہ ملزم نےگزشتہ سال 15اکتوبرکو میری بیٹی کو زیادتی کانشانہ بنایا تھا۔

والد نے مزید کہا کہ ملزم نے زیادتی کی ویڈیو بناکر بیٹی کو بلیک میل کرتا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملزم نے جعلی نکاح نامے کے ذریعے بیٹی کی حوالگی کے لیے درخواست بھی دائر کردی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم اور نکاح خواں سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نےکہا کہ ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں، لڑکی کا میڈیکل کرالیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ میڈیکل رپورٹ اور مزید تفتیش کے بعد حقائق معلوم ہوں گے۔