متھیرا حرا مانی پر برس پڑیں

June 14, 2021

اداکارہ حرا مانی کے فردوس عاشق اعوان کو مریم نواز کے ڈاکٹر سے مشورے لے کر خوبصورت بننے کے بیان پر متھیرا نے شدید ردعمل دیا ہے۔

گلوکارہ متھیرا نے حرا مانی کے بیان پر کہا کہ کیوں کوئی آپ کی وجہ سے اپنا چہرہ بدلوائے، دنیا کو خوبصورت چہرے نہیں خوبصورت روحوں والے انسانوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم کسی کے بھی چہرے پر کمنٹ کرنے والے کوئی نہیں ہوتے کیونکہ سب کے چہروں کو اللہ نے بنایا ہے۔


متھیرا نے لکھا کہ ہر کوئی اپنے لحاظ سے خوبصورت ہوتا ہے۔

متھیرا نے حرا مانی کو مشورہ دیا کہ لوگوں کی ظاہری شخصیت سے ان سے متاثر ہونا چھوڑ دیں۔