سوتے وقت موسیقی سننے سے نیند خراب اور صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے، تحقیق

June 14, 2021

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سوتے وقت بستر پر موسیقی سننے سے نیند خراب ہوتی ہے جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔

نیند کے حوالے سے محقق مائیکل سیکولین، پی ایچ ڈی، جوکہ بیلور یونیورسٹی میں سائیکالوجی اور نیورو سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، انھوں نے یہ محسوس کیا کہ وہ نصف شب کو اپنے دماغ میں کسی گانے کے بول سن کر جاگ جاتے ہیں تو انھوں نے اسے اپنی تحقیق کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا کہ موسیقی بالخصوص سونگ اسٹک کس طرح نیند کے طریقہ کو متاثر کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا دماغ اس وقت بھی موسیقی کو پروسس کررہا ہوتا ہے جبکہ کوئی موسیقی نہ چلائی جارہی ہو، اور ایسا نیند میں بھی ہوتا ہے۔

تو جو لوگ دن بھر موسیقی سنتے ہیں اور پھر بستر پر جانے کے وقت بھی ایسا کرتے ہیں تو اس سے انکی نیند متاثر ہوتی ہے جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔