تابش وسیم بلوچ کولاپتہ کرناباعث تشویش ہے‘ بی ایس او پجار

June 15, 2021

کوئٹہ(پ ر) بی ایس اوپجار کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ بی ایس او پجار وندر زون کےآرگنائزر تابش وسیم بلوچ بدھ کو خضدار کے ہسپتال سے گرفتارہونے کے بعدسے لاپتہ ہیں تابش وسیم بلوچ تنظیم کے متحرک رکن اور دیرینہ ساتھی ہیں سیاسی کارکنوں کو ایسے لاپتہ کرنے سے طلباء میں مزید تشویش و انتشار پھیل سکتاہے ترجمان نےبیان میں کہا کے آئین / قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اب تک تابش وسیم بلوچ کو عدالت میں پیش کرناچاہیے تھا جو تاحال نہ ہوسکا طویل عرصے سے لاپتہ اورمسخ لاشیں ملنے کے بعداب کسی کارکن کی اغواء نماگرفتاری سے لواحقین انتہائی اذیت ناک صورتحال سےدوچار ہیں ہم کسی صورت تشدد کے حامی نہیں بن سکتے ہمیشہ پرامن جمہوری سیاست کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ تابش بلوچ پراگرکوئی الزام ہے تواسے عدالت میں پیش کیاجائے اگرانہیں مزید لاپتہ رکھاگیاتو بی ایس او پجار اپنے کارکن کے تحفظ کیلئے احتجاجی مظاہروں کی کال دے گی۔