فرانس : مسافر بردار طیارہ زمین پر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

June 15, 2021

فرانس میں ایک مسافر بردار طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

فرانس میں ایک انجن والے طیارے روبن ایچ آر 100 نے ایئر فیلڈ سے اُڑان بھری تھی تاہم کسی خرابی کے باعث ویمبریچیز کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ریسکیو اداروں نے امدای کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جہاز پر لگی آگ پر قابو پالیا، ملبے سے 3 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔