ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈرآیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بتایا ہے کہ آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای سے میری ملاقات اعتماد، عاجزی، گہرے خلوص سے بھرپور ماحول میں ہوئی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے اندازِ گفتگو، نقطۂ نظر، نہایت عاجزانہ اور گہرے مخلصانہ رویے نے مجھے بہت متاثر کیا۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اعلیٰ ترین اتھارٹی کی عاجزی اور اخلاقی برتاؤ ملک کے انتظامی نظام کے لیے مثال ہیں۔
مسعود پزشکیان نے یہ بھی بتایا ہے کہ میری سپریم لیڈر سے تقریباً ڈھائی گھنٹے ملاقات جاری رہی۔