• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مارکس شیٹ میں رد و بدل کرنے پر والد نے 9 سالہ بیٹی کی جان لے لی

---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مارکس شیٹ میں رد و بدل کرنے پر 9 سالہ بچی کو اس کے والد نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم شنتارام دریو دھان چوہان کو اس کی ساتھی چنکی بھونسلے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق بچی پر الزام تھا کہ اس نے اپنے سوتیلے بھائی کی مارکس شیٹ میں رد و بدل کی تھی جس کے بعد وہ کلاس میں دوسرے نمبر پر جبکہ اس کا سوتیلا بھائی پہلے نمبر پر آ گیا تھا، اس بات پر والد شدید مشتعل ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر لکڑی کاٹنے والی مشین سے بچی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔

بعد ازاں ملزم نے شواہد چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر آگ لگا دی تاکہ واقعہ حادثہ معلوم ہو۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آدھی جلی ہوئی لاش برآمد کر کے اسپتال منتقل کی گئی جہاں پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شواہد چھپانے اور حکام کو اطلاع نہ دینے پر ملزم کی ساتھی پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید