ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آپریشن ٹرسٹ می برو ناکام ہو گیا ہے، اب آپریشن Fauxius کے ساتھ معمول پر واپس آ جائیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق باقر قالیباف نے امریکیوں سے منسوب مذاکرات کے بارے میں جعلی خبروں کی اشاعت پر ردعمل میں امریکی ویب سائٹ ایکسیئس (Axios) کی شائع خبر پر اسے فاکسویس (Fauxius) کا نام دیا ہے۔
واضح رہے کہ انگریزی لفظ faux کے معنی جھوٹا یا جعلی ہوتے ہیں۔
اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایرانی قوم کے نام پیغام میں کہا تھا کہ دشمن کا مقصد ایران کے اتحاد کو توڑنا ہے تاکہ ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکے۔
محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن اپنے نئے منصوبے میں بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ اور میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا ہے۔