• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: یونائیٹڈ ایئر لائن کا بوئنگ 767 طیارہ ٹرک سے ٹکرا گیا

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

امریکا میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران ٹرک سے ٹکرا گیا، حادثے میں ٹرک ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا۔

اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونائیٹڈ ایئر لائن کا بوئنگ 767 نیویارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کرتے ہوئے ایک ٹرک اور پول سے ٹکرا گیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے کے پہیے اور نچلا حصہ ٹرک اور پول سے ٹکرا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس حادثے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مسافر طیارہ ٹرک اور پول سے ٹکرانے کے بعد ایئر پورٹ پر تمام مسافروں سمیت باحفاظت لینڈ کر گیا، تاہم ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید