وفاقی حکومت نے بجٹ بم کے بعد عوام پر پٹرول بم بھی گرادیا، اسماعیل راہو

June 15, 2021

وزیر توانائی سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ بم کے بعد عوام پر پٹرول بم بھی گرا دیا۔

اسماعیل راہو نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پیٹرول مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول مہنگا کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈلا گیا۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم کرنے کا حکومتی دعویٰ غیر حقیقی دکھائی دیتا ہے۔