ایم کیو ایم نے سندھ کا بجٹ مسترد کردیا

June 16, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سندھ سیدمر اد علی شاہ کی جانب سے سال 2021-2022ء کا پیش کئے جا نے والے بجٹ کو مکمل طور پر مستر د کرتے ہو ئے کہا کہ یہ وزرا ء دوست اور عوام دشمن بجٹ ہے ،1477ارب روپے کے حجم میں سے 77فیصد بجٹ غیر تر قیا تی بجٹ پر مشتمل ہے جبکہ صرف 23فیصد بجٹ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مختص کیا گیا ہے جو عوام کی آنکھو ں میں دھو ل جھوکنے کے مترادف ہے ،گزشتہ بر س 150سو ارب روپے حکو مت سندھ نے اپنی نا اہلی کے با عث خرچ کر نے میں ناکام رہی۔