مہینے میں 25 ہزار سے زائد آن لائن ٹرانزیکشن پر 200 روپے تک چارجز لگیں گے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

June 19, 2021

کراچی(جنگ نیوز) ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر فیس کٹوتی کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہےکہ مہینے میں 25ہزارسے زائد آن لائن ٹرانزیکشن پر 200روپے تک چارجز لگیںگے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سیما کامل نے کہا کہ کورونا سے پہلے کوئی بینک رقم منتقلی پر 100روپے اورکوئی 400روپے تک لیتا تھا لیکن کورونا کے دوران آن لائن رقم منتقلی پر چارجز ختم کردیے تھے تاہم کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد اب رقم کی منتقلی پر فیس مقرر کی گئی ہے،سیما کامل نے بتایا کہ ایک ماہ میں 25ہزار روپے تک کی آن لائن ٹرانزیکشن مفت ہوگی اور 25ہزار کے علاوہ مزید 10ہزار کی ٹرانزیکشن کرنے پر 10روپے چارج ہوں گے، اسی طرح ایک ماہ میں 50ہزار کی ٹرانزیکشن پر 25ہزار سے زائد اضافی 25ہزار پر 25روپے ادا کرنا ہوں گے جب کہ ایک ماہ میں بڑی ٹرانزیکشن پر زیادہ سے زیادہ 200 روپے چارج ہوں گے۔