عقیدہ ختم نبوت پوری امت مسلمہ کا مشترکہ عقیدہ ہے،علماء

June 19, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا پیر علیم الدین شاکر، مولاناحافظ محمداشرف گجر،مولانا عبدالنعیم،مولاناعبدالشکوریوسف،قاری عبدالعزیز ، قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمود، مولانا محبوب الحسن طاہر نے خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کسی ایک مسلک یا فرقے کا کام نہیں پوری امت مسلمہ کا مشرکہ عقیدہ ہے اور مسلمانوں نے ہمیشہ باہمی اتحاد واتفاق سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور دفاع کیا ہے ۔علماء نے کہا کہ قانون ناموس رسالت میں کوئی ترمیم ناقابل برداشت ہے ،یورپی یونین کا تحفظ ناموس رسالت قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ آئین پاکستان کیخلاف گھناؤنی سازش ہے ، علماء کرام نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پر حدیث ختم نبوت دلکش اور خوبصورت انداز میں لکھوانے پرسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور تمام اراکین اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسکا پرجوش خیرمقدم کیا ہے ۔