رمضان شوگر ملز نے FBR ٹیکس آڈٹ کا نوٹس چیلنج کر دیا

June 19, 2021


رمضان شوگر ملز نے ایف بی آر ٹیکس آڈٹ کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں رمضان شوگر ملز کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آڈٹ نے بدنیتی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

درخواست گزار کا دائر کی گئی درخواست میں یہ بھی کہنا ہے کہ آڈٹ نوٹس واپس ہونے کے بعد دوبارہ نوٹس آئین کی خلاف ورزی ہے۔