بھارتی ویزوں کے حصول میں مشکلات، کراچی کے شمشان گھاٹ میں سیکڑوں ہندو مردوں کی راکھ جمع

June 22, 2021

کراچی(پی پی آئی)بھارت سے کشیدہ تعلقات اور بھارتی ویزوں کے حصول میں مشکلات کے باعث پاکستان میں آباد ہندو برادری مشکلات کا شکار ہے۔کئی ہندو اپنے رشتے داروں کی راکھ دریائے گنگا میں بہانا چاہتے ہیں مگر بھارتی ویزا نہیں مل پارہا جس کے باعث کراچی کے شمشان گھاٹ میں سیکڑوں مردوں کی راکھ جمع ہو گئی ہے۔ مندر سے متصل شمشان گھاٹ میں 200 کے قریب استھیاں موجود ہیں جن کی وجہ یہ ہے کہ مرنے والوں کی خواہش تھی کہ ان کی راکھ بھارت کے دریائے گنگا میں بہائی جائیں مگر ویزا نہ ملنے کے باعث انہیں بھارت نہیں لے جایا جا سکا ۔کراچی کی ہندو برادری نے کہا ہے کہ ویزا نہ ملنے کے سبب استھیاں نیٹی جیٹی، کوٹری یا سکھر میں بہاتے ہیں۔