شادی سے انکار پر فائرنگ، ماں بیٹی جاں بحق، ٹریکٹر کی ٹکر سے راہگیر چل بسا

June 23, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں لڑائی جھگڑوں کے 5مختلف واقعات میں دو خواتین جاں بحق، 4افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک ٹریکٹر کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا ،ملک کرامت نے شالیمار پولیس کو بتایا کہ شادی سے انکار کرنے پر محمد عدیل و دیگر ایک شخص نے پسٹل سے فائرنگ کی جس سے میری بیوی (اب) اور بیٹی(م ب) جاںبحق ہو گئی، اریان نے ترنول پولیس کو بتایا کہ توقیر اور محمد علی نے فائرنگ کر کے مجھے زخمی کر دیا، عتیق جاوید نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ ریاض و دیگر 6 افراد نے میرے دفتر میں داخل ہو کر مجھے پسٹل اور کلہاڑی کے وار کر کے زخمی کر دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، عبد الرحمن نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ یاسر و دیگر تین افراد نے مجھے لوہے کے راڈ سے زخمی کر دیا اور میری بیوی سے بد سلوکی کی، عارف خان نے رمنا پولیس کو بتایا کہ اظہر عارف نے مجھے گرینڈر مار کر زخمی کر دیا،ٹریکٹر کی ٹکر سے راہگیر جاںبحق ہو گیا، وقاص احمد نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ ٹریکٹر ڈرائیور ذوالقرنین نے ٹریکٹر روڈپر روکا اترائی کی وجہ سے ٹریکٹر خود بخود آگے چل پڑا، سامنے سے آتے ہوئے میرے والد گل زرین کو ہٹ کیا جس سے وہ جاں بحق ہوا اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا۔پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔