عثمان کاکڑ کے قاتلوں کو منظر عام پر لایا جائے،قومی وطن پارٹی

June 25, 2021

کوئٹہ ( آئی این پی ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سردار سمیع خان لونی اور جنرل سیکرٹری جلیل خان بازئی نے مطالبہ کیا ہے کہ عثمان کاکڑ کے شہادت سے متعلق ان کے پارٹی اور خاندان نے جو مطالبہ کیا ہے ان کے عین مطابق تحقیقات کر کے قاتلوں کو منظر عام پر لایا جائے عثمان کاکڑ نے آئین قانون اور جمہوریت کی بالا دستی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عثمان کاکڑ نے پشتون قوم سمیت ہر اس محکوم اقوام کیلئے آواز اٹھائی مگر بد قسمتی سے ایسے آواز کو دبانے کیلئے عثمان کاکڑ کو شہید کیا گیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور ان کے خاندان نے قتل کے متعلق جو انکشافات کئےہیں اس کے عین مطابق تحقیقات ہونی چاہئے اگر اس واقعہ کی تحقیقات نہیں ہوئی تو مزید حالات سنگینی کی طرف جائیں گے قومی وطن پارٹی پشتونخوا میپ کے ہر فیصلے کی مکمل تائید کرے گی۔