زلفی بخاری کی اسرائیل کے خفیہ دورے سے متعلق افواہوں کی تردید

June 28, 2021

وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے گزشتہ برس نومبر میں اسرائیل کے خفیہ دورے سے متعلق اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں کی تردید کی ہے۔

زلفی بخاری نے ایسی تمام رپورٹس کو بے بنیاد اور احمقانہ قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ساری زندگی میں کبھی اسرائیل نہیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کئے گئے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ ان میں کوئی صداقت نہیں۔