میان غنڈی میں ترقیاتی منصوبوں سے عوام مستفید ہونگے‘ ترجمان شاہوانی ہائوس

July 19, 2021

کوئٹہ(پ ر)شاہوانی ہاؤس میان غنڈی کے ترجمان نےبی این پی کے پارلیمانی لیڈر کے اسمبلی میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ موصوف اپنی ناکامی اور نااہلی کا ملبہ حکومت پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں میاں غنڈی کی آبادی ہزاروں میں نے بلکہ لاکھوں تک پہنچ چکی ہے موصوف کو اتنا علم نہیں کہ علاقے کی ہائی سکولز میں کلاسز بھی جاری ہیںجبکہ کالجز و دیگر ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس سے اطراف کی آبادی کوفائدہ ہوگا میاں غنڈی مستونگ اور کوئٹہ کے باڈر پر ہے تعلیمی اداروں سے نہ صرف میاں غنڈی بلکہ تحصیل دشت کے عوام بھی مستفید ہونگے موصوف کی تقریر سے صرف بغض اور انا کی بو آ رہی تھی موصوف اسی علاقے سے الیکشن جیت کر اسمبلی میں پہنچے ہیں مگر آج تک انہوں نے علاقے کا دورہ تک نہیں کیا ترجمان نے کہاکہ وزیراعلیٰ نواب جام کمال خان کسی کی خواہش پر کام نہیں کرتے ہزار گنجی چلتن نیشنل پارک کو فعال کرنا قابل تعریف ہےروزگار کی فراہمی، میگا پراجیکٹس کی منظوری ، کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے، سریاب روڈ توسیع ۔ لنک بادینی روڈ،لنک شاہوانی ایونیو روڈ،سبزل روڈ، میاں غنڈی پارک سمیت دیگر میگا منصوبوں کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ کوجاتاہے تاہم ناکام سیاستدان نے اسمبلی میںزمینداروں کے مسائل کے حل کیلئے بھی کچھ نہیں کیا ۔