پسے ہوئے طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے ، حسنین ہاشمی

July 21, 2021

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے عید الاضحی کے موقع پر امت مسلمہ اور قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے ہمیں بطور قوم عہد کرنا چاہئے کہ ہم ملک و ملت کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ایک بیان میں سید حسنین ہاشمی نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں تاکہ وہ بھی عید کے پرمسرت تہوار میں خوشیاں سمیٹ سکیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پائی جانے والی بے چینی،عداوتیں،فاصلے ختم کرنے کے لئے عید الاضحی بہترین موقع ہے ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے ملک کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔