بڑی عید کا مزہ دوبالا کرنے والے لذیذ پکوان

July 22, 2021

بڑی عید یعنی کے بکرا عید پر خواتین کا کام بڑھ جاتا ہے اور اُن کی ذمے مزے مزے کے پکوان بنانے اور مہمانوں کی واضع کرنا آتی ہے، اس بڑی عید پر گوشت کو لذیذ بنانے سے متعلق پریشان نہ ہوں بلکہ مندرجہ ذیل دی گئی ریسیپیز پر عمل کرتے ہوئے اپنا دسترخوان سجائیں اور ڈھیروں تعریفیں لوٹیں۔

بہاری پلاؤ

درکار اجزاء:

بیف یا مٹن ۔ ایک کلو (گوشت کے سو لہ ٹکڑے)

ادرک لہسن پیسٹ ۔دو کھانے کے چمچ

کُٹی ہری مرچیں۔ بیس عدد

پیاز ۔دو عدد (پسے ہوئے)

خشخاش۔ ایک کھانے کا چمچ

دہی ۔ایک کپ

کُٹی کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

ہری الائچی۔ چار عدد

دار چینی ۔ایک ٹکڑا

لونگ ۔چھ عدد

تیز پات ۔ایک عدد

زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ

چاول ۔آدھا کلو (تیس منٹ کےلئے بھگو دیں)

تیل ۔آدھا کپ

نمک ۔حسبِ ذائقہ

ترکیب:

گوشت کو ادرک لہسن پیسٹ، پسی ہری مرچ، پسے پیاز، خشخاش اور دہی کے ساتھ ایک گھنٹہ میرینیٹ کریں۔ تیل گرم کرکے اُس میں پسے پیاز، کُٹی کالی مرچ، ہری الائچی، لونگ، تیز پات، اور زیرہ ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں تاکہ پیاز کا کچا پن ختم ہو جائے۔

پھر میرینیٹ چکن ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر ڈھک دیں اور بیس منٹ کےلئے پکائیں کہ چکن گل جائے اور تیل اوپر آجائے۔ اب دو کپ پانی ڈالیں جب اُبال آنے لگے تو چاول ڈال دیںاور ساتھ نمک ڈالیں (نمک چکھ لیں) اگر ضرورت ہو۔ اِسے پکنے دیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اور چاول تین چوتھائی پک جائیں۔ ہلکی آنچ پر دس منٹ دم دیں کہ چاول مکمل تیار ہو جائیں۔ رائتہ کے ساتھ پیش کریں۔

پیری پیری بیف وِد اسپائسی رائس

درکار اجزاء:

بیف ۔ایک عدد

لیموں ۔چار سے پانچ عدد

نمک ۔ایک چائے کا چمچ

سویا سوس۔ دو کھانے کے چمچ

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

پیپریکا پاؤڈر۔ دو کھانے کے چمچ

لہسن ۔دو کھانے کے چمچ

چکن پاؤڈر ۔ایک چائے کا چمچ

ووسٹر شائر سوس۔ دو کھانے کے چمچ

پیری پیری سوس ۔چار کھانے کے چمچ

تیل ۔ایک چوتھائی کپ

کچری پاؤڈر ۔ایک چائے کا چمچ

کشمیری لال مرچ۔ چھ عدد

لال مرچ (ثابت) ۔بارہ سے پندرہ عدد

لال مرچ (پسی ہوئی)۔ دو کھانے کے چمچ

تیل۔ ایک چوتھائی کپ

سفید سرکہ ۔آدھاکپ

پیاز ۔ایک عدد

ٹاٹری ۔آدھا چائے کا چمچ

لہسن ۔چار جوئے

دھنیا ۔ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)

نمک ۔ایک چائے کا چمچ

رائی پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

اسپائسی رائس کے لئے:

چاول۔ سات سو پچاس گرام (بھیگے ہوئے)

تیل ۔ایک چوتھائی کپ

پیاز۔ ایک کپ (آملیٹ والی کٹی ہوئی)

لہسن ۔ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا)

نمک۔ حسبِ ذائقہ

سفید مرچ ۔ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

شملہ مرچ ۔ایک کپ (چھوٹے کیوبز میں کٹی ہوئی)

ٹماٹر۔ ایک کپ (چھوٹے کیوبز میں کٹے ہوئے)

پیری پیری سوس۔4 کھانے کے چمچ

ترکیب:

بیف کو لیمن کا رس، نمک، سویا سوس، کالی مرچ، پیپریکا پاؤڈر، لہسن، چکن پاؤڈر، ووسٹر شائر سوس، پیری پیری سوس، تیل اور کچری پاؤڈر کے ساتھ میری نیٹ کرکے تین سے چار گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔اب چکن کے ٹکڑوں کو پہلے سے پری ہیٹڈ اوون میں پچیس سے تیس منٹ کے لئے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر پکائیں۔

جب بیف گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو اسے گرل پین میں نکال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔

رنگ گولڈن براؤن ہو اور گرل مارلک آجائیں تو چکن تیار ہے۔ پیری پیری سوس کے لئے:تمام اجزاء کو بلینڈر میں ملا کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ پیری پیری سوس تیار ہے۔

اسپائسی رائس کے لئے:ایک پتیلی میں چاولوں کو ابال لیں۔ پھر پین میں تیل گرم کریں۔ پھر اس میں پیاز نرم کرلیں اور لہسن ڈال کر پکائیں۔ اب اس میں ابلے چاول ڈالیں۔ ساتھ ہی نمک اور سفید مرچ شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔ آخر میں شملہ مرچ، ٹماٹر اور پیری پیری سوس شامل کر لیں۔ ایک پلیٹر میں نکال کر گرلڈ چکن کے ساتھ سرو کریں۔

دجاج مندی

درکار اجزاء:

بکرے کی ران کے ٹکرے

مکھن۔ 2اونس

تیل۔ 1/4کپ

ہری الائچی۔ 10عدد

بڑی الائچی۔ ایک عدد

دار چینی۔ 2ٹکڑے

ثابت کالی مرچ۔ ایک کھانے کا چمچ

لونگ۔ 8سے10عدد

تیز پتا۔ 2عدد

چاول۔ 1/2کلو

زعفران۔ 1/2چائے کا چمچ

پیلارنگ۔ ایک چٹکی

پسی ہری الائچی۔ 1/2چائے کا چمچ

نمک۔ ایک کھانے کا چمچ

کٹی پیاز۔ ایک کپ

لیموں کا رس۔ 2کھانے کے چمچ

لیمن ڈرائیڈ۔ 1عدد

ترکیب:

ایک پین میں تیل اور مکھن گرم کرکے اس میں ہری الائچی ، بڑی الائچی، دار چینی، ثابت کالی مرچ، لونگ،تیز پتوں کو ایک کپ کٹی پیاز اور چکن کے ساتھ ڈال کر فرائی کریں، یہاں تک کہ بکرے کا گوشت دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہوجائے ۔ اب اس میں 6کپ پانی کو پسی ہری الائچی ، زعفران، لیمن ڈرائیڈ اور نمک کے ساتھ ڈال کر ڈھکیں اور اتنا پکائیں کہ چکن گل جائے اور ڈھائی کپ یخنی رہ جائے۔ پھر چکن کو یخنی سے نکال کر اس میں بھیگے ہوئے چاول شامل کریں اور ڈھک کر اتنا پکائیں کہ چاول تیار ہوجائیں۔ اب ایک چٹکی پیلا رنگ صرف چاولوں کے ایک طرف چھڑکیں اور 10منٹ دم پر چھوڑ دیں۔ اب انہیں اچھی طرح مکس کرلیں۔ ایک چھوٹے پیالے میں مکھن کو باقی پسی ہری الائچی اور زعفران کہ ساتھ مکس کرکے گرم پانی میں بھگو دیں۔ پھر اس میں لیموں کا رس اچھی طرح مکس کرکے چکن کے اوپر برش کردیں۔ اب اسے پہلے سے گرم اوون میں15منٹ کے لئے بیک کرلیں۔

پھر اسے پلیٹر پر نکالیں اورچاولوں پر چکن رکھ کر سرو کریں۔

اوریگانو لیمب چوپس

درکار اجزاء:

لیمب چوپس۔ چار سو گرام

اوریگانو۔ ایک کھانے کا چمچ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

سفید مرچ۔ حسبِ ذائقہ

لہسن ادرک پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ

پپیتا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ

لیمن جوس۔ ایک کھانے کا چمچ

چکن اسٹاک ۔دو کھانے کے چمچ

سویا سوس۔ دو کھانے کے چمچ

ہری مرچ ۔گارنش کے لئے

ہرا دھنیا ۔گارنش کے لئے

ترکیب:

سب سے پہلے لیمب چوپ کو اوریگانو اور نمک لگا کر فرائی کرلیں۔پھر چکن اسٹاک کیساتھ تمام اجزاء ڈال کر چوپ پکالیں۔ اب لیمب چوپ پلیٹ میں ہری مرچ اور ہرے دھنیے سے سجا کر سوس کے ساتھ سرو کریں۔

راجستھانی بیف وِد چلی

درکار اجزاء:

انڈر کٹ سلائس۔ آدھا کلو

تیل۔ آدھا کلو

ادرک لہسن ۔ دو چائے کے چمچ

پسی لال مرچ ۔ ایک چائے کا چمچ

ہلدی۔ 1/4چائے کا چمچ

ٹماٹو پیوری۔ دو کھانے کے چمچ

ہوئسن سوس ۔ دو کھانے کے چمچ

دہی۔ چار کھانے کے چمچ

نمک ۔ ایک چائے کا چمچ

بھنا اور کٹا زیرہ ۔ ایک چائے کا چمچ

ادرک جولین ۔ ایک کھانے کا چمچ

کٹی ہری مرچ ۔ چھ عدد

شملہ مرچ جولین ۔ ایک عدد

ترکیب:

آدھا کلو تیل گرم کر کے اس میں دو چائے کے چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ اور آدھا کلوانڈر کٹ جولین ڈال کر پانچ منٹ فرائی کریں ۔اب اس میں ایک چائے کا چمچ پسی لال مرچ ، 1/4چائے کاچمچ ہلدی ،ایک چائے کا چمچ نمک ،ایک چائے کاچمچ بھنا اور کٹا زیرہ دو کھانے کے چمچ ٹماٹو پیوری ،چار کھانے کے چمچ دہی اور دو کھانے کے چمچ ہوئسن سوس کے ساتھ ڈالیں ۔پھر اسے ڈھک کر دس منٹ پکائیں ۔آخر میں چھ عدد جولین،کٹی ہری مرچیں اور ایک کھانے کا چمچ جولین ادرک شامل کریں ۔اب اچھی طرح ٹوس کر کے چاولوں کے ساتھ سرو کریں ۔

کوکٹیل میٹ بالز

درکار اجزاء:

چکن/بیف یا مٹن کا قیمہ ۔پانچ سو گرام

اسپیگٹی۔دو سو گرام

آئل۔ ایک چوتھائی کپ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

پارمیزان چیز۔ تین کھانے کے چمچ

اوریگانو پاؤڈر۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ

پارسلے(چوپ)۔ چار کھانے کے چمچ

لال مرچ۔ دو چائے کا چمچ

پیاز(چوپ کیا ہوا )۔ آدھا

ہری مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

بریڈ کرمز۔ چار کھانے کے چمچ

کارن فلور ۔ایک چائے کا چمچ

میدہ ۔ایک چائے کا چمچ

زیتون کا تیل ۔تین کھانے کے چمچ

لہسن(چوپ کیا ہوا) ۔ایک چائے کا چمچ

ٹماٹو کیچپ ۔ڈیڑھ کپ

لیموں کا رس۔ دو چائے کا چمچ

ٹماٹر(چوپ کیا ہوا)۔ دو چائے کے چمچ

ترکیب:

ایک برتن میں چکن قیمہ،نمک، پارمیزان چیزدو کھانے کے چمچ، اوریگانو پاؤڈر،پارسلے دو چائے کے چمچ، کُٹی ہوئی لال مرچ،پیاز، ہری مرچ کٹی ہوئی،بریڈ کرمز،کارن فلوراور میدہ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ملانے کے بعد قیمے کے کوفتے (میٹ بالز) بنا لیں۔ پکانے والے بر تن میں پانی، نمک، آئل ڈال کر اُبال لیں۔ اُبل جانے پر اسپیگٹی ڈال کر تین سے چار منٹ تک اُبال لیں اور چیک کرتے رہیں کہ گل گیا ہے کہ نہیں۔

گل جانے پر ایک برتن میں الگ نکال لیں۔پین میں زیتون کا تیل ، لہسن چوپ ہوا ،کوفتے یا میٹ بالز ڈال کر ہلکی آنچ پر لائٹ براؤن ہونے تک دم پر رکھ دیں۔ لائٹ براؤن ہونے پر ٹماٹو کیچپ، لیموں کا رس،پارمیزان چیز ایک چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ ، اور یگانو پیسا ہوا آدھا چائے کا چمچ،چوپڈ پارسلے ایک چائے کا چمچ،ٹماٹر چوپڈ دو چائے کے چمچ ڈال کر تین سے چار منٹ تک دم پر رکھ دیں۔اب ایک برتن میں اُبلی ہوئی اسپیگٹی ڈال کر میٹ بالزاورگریوی ڈال کر سرو کریں۔ آپ کی مزے داراسپیگٹی وِد میٹ بالز تیار ہیں۔

کوکٹیل کباب

درکار اجزاء:

چکن (کیوبز کی شکل میں)۔آدھا کلو

ادرک لہسن( پیسٹ)۔ ایک چائے کا چمچ

تلی ہوئی پیاز۔ 2سے3چائے کے چمچ

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

پسا دھنیہ۔آدھا چائے کا چمچ

سرخ مرچ (کٹی ہوئی)۔آدھا چائے کا چمچ

گرم مسالہ۔ آدھا چائے کا چمچ

پسا زیرہ۔آدھا چائے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر۔آدھا چائے کا چمچ

چنے کا پاؤڈر۔ ایک سے دو چائے کے چمچ

پسا ہرا دھنیہ۔ 2 چائے کے چمچ

چیڈر چیز (کدو کش کی ہوئی )۔ 4 چائے کے چمچ

تیل۔ 2 چائے کے چمچ

ترکیب:

ایک چوپر میں چکن، ادرک لہسن کا پیسٹ، تلی ہوئی پیاز،نمک، دھنیہ، کٹی لال مرچ، گرم مسالہ پاؤڈر، زیرہ، ہلدی، چنے کا پاؤڈر اور ہرا دھنیہ ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔اس قیمے میں چیڈر چیز شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور 30 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ہاتھوں میں تھوڑا سا تیل لگائیں اور قیمے کو سیخ کباب کی شکل دے دیں۔آخر میں کباب کو ہلکی آنچ پر تیل میں پکا لیں اور گھر والوں کو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔