ریاض: بارش کے دوران آسمانی بجلی ’کنگڈم ٹاور‘ پر آگِری

July 23, 2021

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے دوران آسمانی بجلی ’کنگڈم ٹاور‘ پر بھی گری جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں کنگڈم ٹاور سے ٹکرانے والی بجلی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

سعودی میڈیا نے اپنے رپورٹ میں بتایا کہ آسمانی بجلی ایک سے زائد بار کنگڈم ٹاور پر گِری۔

دوسری جانبجازان ریجن میں بارش کے بعد سیلابی پانی میں سانپ شہری آبادی تک پہنچ گئے۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاض اور مکہ مکرمہ ریجن میں آج رات بھی بارش کا امکان ہے۔