فحش فلموں کا معاملہ، شلپا شیٹی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

July 23, 2021

بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعد اب شلپا کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کے کرائم برانچ کے اہلکار جوہو میں ان کے گھر پر چھاپے کے دوران کیس کے مرکزی ملزم راج کندرا کو بھی اپنے ساتھ لائی تھی۔

خیال رہے کہ ممبئی پولیس نے شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔

انھیں آج ممبئی کی سیشن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انھیں اور ان کے ساتھی ریان تھورپ کو 27 جولائی تک ریمنڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔