اسپین کی پارلیمنٹ میں چوہا گھس آیا ،ویڈیو وائرل

July 24, 2021

اسپین کے ایوان میں جاری معمول کے اجلاس کے دوران چوہے نے کھلبلی مچا دی ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سابق علاقائی صدر سوزانا ڈائز کو سینٹر منتخب کرنے کے فیصلے کا جائزہ لیا جارہا تھا تاہم اس موقع پر کارروائی روک دی گئی کیونکہ ایک چوہا پارلیمنٹ میں گھس آیا تھا۔

جس کے بعد وہاں موجود اراکین اپنی نشستوں سے کود کر بھاگے جس سے کچھ لڑکھڑا کر گرتے گرتے بچے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چوہا اندلس کی پارلیمنٹ میں گھس آیا یہ عمارت اسپین کے شہر سیوائل میں واقع ہے۔