• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو میں ایبولا وائرس کا پھیلاؤ، درجنوں ہلاکتیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وسطی افریقی ملک کانگو کے مشرقی علاقے میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کی تصدیق ہو گئی۔

افریقا سینٹر فار ڈیزیز کے مطابق کانگو کے صوبہ ایتوری میں ایبولا کی وباء کے باعث درجنوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگو، یوگنڈا، جنوبی سوڈان اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ سرحد پار وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی کوششوں کے لیے ایک ہنگامی اجلاس بلایا جا رہا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب تک ایبولا وائرس کے 246 مشتبہ کیسز اور 65 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

صحت سے مزید