شاہرگ: کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 مزدور جاں بحق

July 25, 2021

ہرنائی (نامہ نگار) شاہرگ کی مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کاتودہ گرنے سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے،حادثہ لیز146میں پیش آیا‘بدقسمت کانکنوں کا تعلق سوات اور افغانستان سے تھا، مزدوروں نے لاشیں نکال لیں، تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کول مائنز ایریا کی لیز 146میں چارمزدور کام میں مصروف تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ ان پر آن گرا ۔