کورونا ویکسین کے لوگوں پر کم اثرات مرتب ہوئے، رپورٹ

July 26, 2021

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) کووڈ19ویکسینز کے ضمنی اثرات اہم مسائل بنے رہے جن کے متعلق مختلف قسم کی افواہیں بھی گردش میں ہیں۔ڈینڈی یونیورسٹی کی ایک تازہ ترین ریسرچ رپورٹ کے مطابق ویکسین لینے کے بعد7.9فیصد افراد نے ضمنی اثرات کی شکایت کی، جبکہ فلو کا انجکشن لینے کے بعد متاثرین کی تقریباً اتنی ہی تعداد ہوتی ہے۔ سروے میں حصہ لینے والے تقریباً آدھے افراد نے بتایا کہ کوویڈ ویکسین لینے کے بعد انہوں نے بہتری محسوس کی ہے، اس کے برعکس بعض افراد نے کہا کہ آسٹرا زونیکا کی پہلی خوراک لینے کے بعد انہوں نے سرد درد اور تھکاوٹ محسوس کی، جبکہ فائزر کی دوسری خوراک لینے کے بعد زیادہ ضمنی اثرات کی رپورٹ کی، سروے ٹیم کے سربراہ پروفیسر ٹامکا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کروڑوں افراد ویکسین حاصل کرچکے کہ جن میں مختلف نسلوں، مختلف عمروں اور مختلف بیماریوں کا شکار افراد شامل ہیں لیکن ویکسین کے لوگوں پر شدید قسم کے نہایت ہی کم اثرات سامنے آئے ہیں۔سروے ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک مکمل آزاد رپورٹ ہے، جس میں ویکسین بنانے والی کوئی بھی کمپنی شامل نہیں۔