گڈانی کے ساحل پرنہاتے ہوئے دوافراد ڈوب گئے ایک جاں بحق

July 26, 2021

حب(نامہ نگار)گڈانی پکنک پوائنٹ پر سمندر میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب گئےتفصیلات کے مطابق گڈانی کے ساحل پر نہاتے ہوئے شاہ لطیف ٹائون لانڈھی کراچی کے دورہائشی ڈوب گئے جن میں ایک کوبچالیاگیاجبکہ دوسرے کی لاش نکال لی گئی جس کی شناخت 24سالہ ولید ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی ۔