اسلام آباد: وزیراعظم نے مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

July 26, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔

وزیراعظم نے شجرکاری مہم آغاز کے موقع پر ڈی سی اور کمشنر کو خصوصی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں کوئی ایسی جگہ نہیں دیکھنا چاہتے جو خالی ہو، ہر خالی جگہ پر درخت اگائیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ آنے والی نسل کے لئے بہتر ملک چھوڑ کر جائیں۔