• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی توجہ سندھ پر مرکوز


آزاد کشمیر الیکشن میں فتح کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اپنی توجہ سندھ پر مرکوز کرلی۔

وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں سیاسی و انتظامی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

عمران خان کی سربراہی میں سندھ اسٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے کی سیاسی و انتظامی حالت پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے دوران اجلاس کہا کہ سندھ کے عوام کو مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں موجود وفاقی ادارے متحرک کیے جائیں اور صوبے کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیاجائے۔

تازہ ترین