جامعہ ہجویریہ داتا دربار کی اَپ گریڈیشن کے حوالے سے اجلاس

July 27, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہرر ضا بخاری اور ڈاکٹر خلیق الرحمن نے کہا کہ دینی مدارس علوم ومعارف کا مرکز اور ہماری اسلامی تاریخ کا درخشاں باب ہیں، ان کوجدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ جامعہ ہجویریہ داتا دربار کی" اَپ گریڈیشن" کے حوالے سے ہجویری ہال داتا دربار میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف محمد طارق قریشی ، ایڈ منسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو، مولانا مفتی محمد رمضان سیالوی، صاحبزادہ بدر الزمان قادری،ابوالخیر زوار حسین نعیمی، منیجرز داتا دربار شیخ محمد جمیل اور طاہر مقصود سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں۔