ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ویٹرینری ہسپتال کا افتتاح

July 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ویٹرینری ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی کا مقصد ہی پاکستان کے کسانوں و کاشتکاروں اور بالخصوص جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے خدما ت اور سہولیات میسر کرنا ہے ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی جامعہ میں ہسپتال کا قیام ہے۔ڈین پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ، چیئر میں فیکلٹی آف ویٹنری سائنسز ڈاکٹر آصف رضا نے شرکت کی۔