تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کا اطلاق خود مختار، نیم خودمختار اور کارپوریشن ملازمین پر بھی ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

July 29, 2021

اسلام آباد( کامرس رپورٹر )وفاقی حکومت کی جانب یکم جولائی سے وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 10فیصد اضافے کا اطلاق خود مختار ، نیم خود مختار اور کارپوریشن کے ملازمین پر بھی ہوگا،وزارت خزانہ نے خودمختار ، نیم خود مختار اداروں اور کارپوریشنز کے ملازمین کی بنیادی تنخوا ہ میں 10فیصد اضافے کی منظوری دے دی ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10فیصد ایڈہاک ریلیف کا اطلاق وزارتوں اور ڈویژنوں کے خودمختار اداروں ، نیم خود مختاراداروں اور کارپوریشن کے ملازمین پر بھی ہوگا تاہم ان خود مختار ، نیم خود مختار اداروں اور کارپوریشنوں پر اس اطلاق نہیں ہوگا جن کے تنخواہ کے سکیل اور الائونسز مختلف ہیں ۔ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے دائرہ کار میں آنیوالے خودمختار ، نیم خود مختار اداروں اور کارپوریشنوں کو اس کے اطلاق سے آگاہ کر دیں۔10فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021سے ہوگا۔