ایچ بی ایل کا شیئرہولڈرز کو ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان

July 30, 2021

کراچی(جنگ نیوز) ایچ بی ایل نے مستحکم شرح نمو کے ساتھ اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق زیر تبصرہ عرصے میں بینک کے مجموعی منافع میں قبل از ٹیکس 21؍فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا ہے جو کہ 31.2؍بلین روپے ہے۔ایچ بی ایل کے بعد از ٹیکس منافع میں تقریباً 18؍بلین روپے کا اضافہ ہوا جبکہ فی شیئر شرح نمو فرسٹ کوارٹر کی 10.32؍کےمقابلےمیں زیر تبصرہ عرصےمیں 12.04؍فیصد ظاہر کی گئی ہے۔مضبوط مالیاتی نتائج کے باعث بینک نے اپنے شیئر ہولڈرز کو1.75؍پیسے فی شیئر ڈیویڈنڈ دینے کابھی اعلان کیا ہے ۔مذکورہ عرصے کے دوران بینک کی بیلنس شیٹ میں تقریباً 600؍بلین روپے کی نمو ظاہر کی گئ ہے۔