محکمہ صحت سندھ، عملے کی جانب سے کورونا ویکسین فروخت کرنیکا انکشاف

July 30, 2021

کراچی(ٹی وی رپورٹ)محکمہ صحت سندھ کے عملے کی جانب سے کورونا ویکسین فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے اعلیٰ حکام سے محکمہ صحت کے افسران کی گرفتاری کیلئے اجازت طلب کر لی، جیو نیوز کے مطابق ویکسین کی فروخت میں ملوث ملزم ذیشان نےکہا کہ محکمہ صحت کے افسر سمیت دیگر نے ویکسین فروخت کرنے کا کہا تھا،، پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر گھر جا کر فائزر ویکسین لگانا شروع کی، 7500 سے 15 ہزار روپے میں ویکسین فروخت کی، ویکسین لگوانے والوں کے نام بیرون ملک جانے والے افراد کی فہرست میں شامل کر دیتے تھے، ویکسین فروخت کرنے کے بعد رقم محکمہ صحت سندھ کے افسران کو دیتے تھے۔