وفاقی تھانوں کے اندر جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ

July 30, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت کے تھانوں کے اندر جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کر لیاگیا ۔ آئی جی قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام تھانوں کے اندرونی نگرانی کے عمل کو مربوط اور شفاف بنانے کیلئے مزید سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ۔تھانوں میں حوالات،محرر اور ایس ایچ اوز کے دفاتر کی براہ راست نگرانی سنٹرل پولیس آفس،ڈی آئی جی آپریشنز آفس، سیف سٹی میں قائم کنٹرول روم سے کی جائیگی ، نگرانی کے ساتھ ساتھ ریکارڈنگ بھی کی جا ئے گی ۔ آئی جی نے کہا کہ ان اقدامات سے تھانے کی سطح پر پولیس کے خلاف عوامی شکایات اور لاک اپ میں مبینہ پولیس تشدد کا خاتمہ ہوگا۔ تھانوں میں کیمروں کی تنصیب سے پولیس کے رویے اورعوام کی بروقت مدد سمیت تھانوں کے اندر ہر فعل پر نظر رکھی جائے گی ۔