ہاتھوں سے محروم شخص کی پیروں سے کیرم کھیلنے کی ویڈیو وائرل

July 31, 2021

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں ہاتھوں سے محروم ایک شخص ہرشاد گھوٹانکر کو دیگر افراد کے درمیان پیروں سے کیرم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر یہ ویڈیو بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کی جانب سے شیئر کی گئی ہے ۔

سچن ٹنڈولکر کی جانب سے ویڈیو کے ساتھ ایک ٹوئٹ شیئر بھی کیا گیا جس میں انہوں نے دیگر افراد کو بھی باہمت شخص سے سبق سیکھنے کی تلقین کی۔

ٹنڈولکر نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ناممکن اور ممکن کے درمیان فرق عزم کا ہے، ہرشاد گھوٹانکر نے اپنے مقصد کے طور پرI am possible کا انتخاب کیا، چیزوں کو ممکن بنانے کے لیے ہرشاد کی حوصلہ افزائی سے محبت کریں، ہم سب کو ان سے سیکھنا چاہیے۔