پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 361 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 692 پوائنٹس پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 69 ہزار 455 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 729 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 330 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔