ترکی، جنگلات میں 4 دن سے لگی آگ اب تک بے قابو

July 31, 2021

ترکی کے جنگلات میں چار روز سے لگی آگ اب تک بے قابو ہے ، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔

آگ کے باعث سیاحتی مقامات پرہوٹل اورمکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی علاقے خالی بھی کرالیے گئے۔

28 جولائی کو ترکی کے اکیس صوبوں میں 63 مقامات پرآگ بھڑک اٹھی تھی۔