اسرائیل نے آئل ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کردیا

July 31, 2021


اسرائیل نے بحیرہ عرب میں عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کردیا۔

اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر پر حملہ دہشتگردی ہے، واقعے کو اقوام متحدہ میں لے کے جائیں گے۔

آئل ٹینکر پر جمعرات کو کیے گئے حملے میں عملے کے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ عمان کے سمندر میں آئل ٹینکر کو ممکنہ طور پر ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا۔

عمان کے سمندر میں حملے کا نشانہ بننے والے آئل ٹینکر کو اسرائیل کمپنی زوڈیک میری ٹائم آپریٹ کرتی ہے۔

مرسر اسٹریٹ نامی آئل ٹینکر پر جمعرات کی رات حملہ کیا گیا تھا، حملے میں ہلاک عملے کے ارکان کا تعلق برطانیہ اور رومانیہ سے ہے۔

واقعے کے وقت آئل ٹینکر شمالی بحر ہند میں تھا اور دارالسلام سے فجیرہ جارہا تھا۔