اسپنی روڈ پر تیز رفتار مزدا تلے کچل کر پانچ سالہ بچی ہلاک

August 03, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) اسپنی روڈ پر تیز رفتار مزدا نے پانچ سالہ بچی کو کچل کر ہلاک کر دیا پولیس کے مطابق اسپنی روڈ کے علاقے عبداللہ ٹائون کے رہائشی عبدالوحید کی پانچ سالہ بیٹی بی بی کلثوم گزشتہ روز اسپنی روڈ پر سڑک کنارے کھڑی تھی کہ ایک تیز رفتار مزدا نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ ڈرائیور امان اللہ کو گرفتار کر کے مزدا قبضے میں لے لیا گیا۔