قتل کے و اقعات افسوسناک ہیں، ناہید مہر

August 04, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہر ویلفیئر سوسائٹی کی بانی ناہید مہر نے ملک کے مختلف حصوں میں کہیں کمسن اور کہیں نوجوان لڑکیوں کے اغواء، زیادتی اور قتل کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نور مقدم کا واقعہ نوجوان لڑکی کو بے انتہا آزادی دینے اور کورنگی میں ماہم سے زیادتی اور قتل کا واقعہ والدین کی غفلت کا نتیجہ ہے۔