دوبچوں سے زیادتی کی کوشش ، ملزم گرفتار

August 04, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے 2بچوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ وارث خان پولیس کو متاثرہ بچی کے والد نے درخواست دی کہ صادق نے اس کی 7سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی ۔ تھانہ روات پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ اس کا 9 سالہ بیٹا پڑھنے گیا جہاں معلم غلام رضا نے اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے دونوں واقعات کے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔