ایم ڈی اے کا مختلف علاقوں میں ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن

August 04, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے کا ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن، بوسن روڈ نزد بچ ولاز شیخ محمد امجد کا امجد سٹیل کے نام سے آفس اور سٹور کا مین گیٹ،محمد رمضان کی 02عدد دوکانات، غوث الاعظم روڈنزد وریام چوک محمد اکرم و محمد زوہیب وغیرہ کی 02عدد دوکاناتسیل کر دیں۔ناردرن بائی پاس روڈ پر نگانہ چوک ایم اے جناح روڈ محمد زبیر کی دوکان کا مین گیٹ اور فرنٹ دیوار،نادرن بائی روڈ ڈاکٹر سعید ربانی کی زیر تعمیر چار دیواری اور چھپر ہوٹل گرا دیا ایئر پورٹ اپروچ روڈ پر پیپسی گودام کے زیر استعمال ایم ڈی اے کی جگہ برائے ایئر پورٹ روڈ کو خالی کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے کی مہلت دے دی گئی۔