وہیل کی وائلن سنتے ہوئے ویڈیو وائرل

August 05, 2021

ایک نہایت ہی دلچسپ بیلوگا وہیل سے متعلق ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں چند وہیل مچھلیاں ایک شخص کو وائلن بجاتا دیکھ وائلن کو سن رہی ہیں۔

اس ویڈیو نے نیٹ یوزرز کو حیران کردیا ہے، یہ دلچسپ ویڈیو انسٹاگرام پر امریکا میں واقع مائیسٹک ایکوریم نے شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ تین بیلوگا وہیلز جن کے نام جونو، کیلا اور نتاشا بتائے جاتے ہیں وہ وائلن بجاتے شخص کی جانب متوجہ ہوکر شوق سے اس موسیقی کو سنتی رہیں۔

اس پوسٹ کو جوکہ 21 جولائی کو شیئر کی گئی اب تک 28 لاکھ لائیکس موصول ہوئیں۔ لوگوں نے اس خوبصورت پرفارمنس کو بہت پسند کیا جبکہ یوزرز نے وہیل مچھلیوں کے ردعمل کو بھی بہت سراہا۔