ترکی کے جنگلات میں آگ، پیاسی تتلی کی امدادی کارکن کے ہاتھ سے پانی پینے کی ویڈیو وائرل

August 05, 2021

ترکی میں جنگلات کی آگ سے محفوظ رہنے والی ایک تتلی کی امدادی کارکن کے ہاتھ سے پانی پینے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ترکی کی تنظیم کی جانب سے لی گئی ویڈیو میں تتلی کو ایک امدادی کارکن کے ہاتھ سے پانی پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یہ تتلی جنگلات کی آگ سے متاثرہ جنوبی بحیرہ روم کے علاقے سے یہاں پہنچی۔

ترکی میں مختلف این جی اوز نے جنگلات کی آگ سے متاثرہ علاقوں میں جانوروں اور پرندوں کی مدد کیلئے فیلڈ اسپتال قائم کئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے لگے والی آگ کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد کی جانیں گئی ہیں۔