وزیر ایکسائز کی زیر صدارت اجلاس، جولائی تا اگست ٹیکس وصولی کی تفصیلات پیش

September 11, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ کا اجلاس صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات راجہ خرم شہزاد، ڈائریکٹر جنرلز منیر احمد زرداری، حاجی سلیم بھٹو اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ جولائی 2021سے اگست 2021تک ٹیکسز کی وصولی کی تفصیلات اجلاس میں پیش کی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر رواں مالی سال میں (17523.093ملین) 17 ارب 52 کروڑ 30 لاکھ 93 ہزار روپے وصول کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی مدت کے دوران (12827.939ملین) 12ارب 82؍کروڑ 79؍لاکھ 39؍ہزار روپے وصول کئے گئے تھے۔