سوڈان کی اکتوبر میں اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی تیاری

September 15, 2021

افریقی ملک سوڈان نے اکتوبر میں اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

اس حوالے سے عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل میں تعلقات قائم کرنے پر دستخط وائٹ ہاؤس میں ہوں گے۔

عرب میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ سوڈانی وزیراعظم عبد اللّٰہ اور امریکی صدر جوبائیڈن کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔