• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف کے ساتھ خاندان کے 2 افراد امریکا جائیں گے، بیٹا جواد شریف

پاکستان کے نامور کامیڈین عمر شریف کے ساتھ ایئر ایمبولینس میں خاندان کے 2 افراد امریکاروانہ ہوں گے۔

عمر شریف کے صاحبزادے جواد شریف نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ والد کی امریکا منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس جلد کراچی پہنچے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایئر ایمبولینس کے اخراجات کی ادائیگی آج ہونے کی امید ہے۔

جواد شریف نے یہ بھی کہا کہ ایئر ایمبولینس میں طبی عملے کے علاوہ خاندان کے 2 افراد روانہ ہوں گے۔

تازہ ترین