کوئٹہ: استعفیٰ نہیں دیا اور نہ دے رہا ہوں، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

September 17, 2021

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ نہیں دیا اور نہ دے رہا ہوں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے استعفے سے متعلق دو ٹوک اعلان کردیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد 21 ستمبر کو پیش کی جائے گی جس پر 16 اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں کسی حکومتی رکن کے دستخط نہیں ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کچھ پارٹی اراکین کو تحفظات ہیں، ناراض لوگوں کو منانےکے لئے چیئرمین سینیٹ کوئٹہ میں ہیں۔ پی ٹی آئی بلوچستان کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا ہے۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق بی اے پی کی اکثریت جو فیصلہ کرے گی اس کے بعد دوبارہ ان سے مذاکرات کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ امید ہے بی اے پی اراکین کوئی مثبت فیصلہ کریں گے۔